ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسی کو ملک میں کہیں بھی رہنے یا گھومنے سے نہیں روکاجا سکتا: سپریم کورٹ

کسی کو ملک میں کہیں بھی رہنے یا گھومنے سے نہیں روکاجا سکتا: سپریم کورٹ

Mon, 30 Aug 2021 11:26:07    S.O. News Service

نئی دہلی ، 30؍اگست(آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ایک اہم تبصرہ کیاہے اورکہاہے کہ کسی شخص کو ملک میں کہیں بھی آزادانہ طور پر رہنے یا گھومنے کے اپنے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس راماسبرامنیم کی بنچ نے یہ ریمارکس مہاراشٹر کے امراوتی شہرمیں ایک ضلعی افسر کی جانب سے ایک صحافی اور سماجی کارکن کے خلاف جاری ضلعی مجسٹریٹ کے حکم کو الگ کرتے ہوئے دیئے۔ بنچ نے کہاہے کہ ضلع بدر کے احکامات میں بعض مقامات پر کسی شخص کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہاہے کہ نقل و حرکت پر سخت پابندیاں صرف غیر معمولی معاملات میں لاگو کی جائیں تاکہ امن و امان برقرار رہے۔ امراوتی سٹی ڈپٹی کمشنر آف پولیس زون -1 نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کے سیکشن 56 (1) (a) (b) کے تحت صحافی رحمت خان کو ہدایت کی کہ وہ ایک سال تک امراوتی شہر یا امراوتی دیہی ضلع میں نہ جائیں۔ خان نے معلومات کے حق کے تحت ایک درخواست دائرکی۔


Share: